ریاستی وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کے بھتیجے اور سابق وزیر مالیات من پریت سنگھ بادل کی پیپلز پارٹی آف پنجاب (پی پی پی)نے کانگریس میں انضمام کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اگلے سال پنجاب اسمبلی چناؤ سے پہلے یہ واقعہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ایس اے ڈی سے علاحدہ ہوئے لیڈر نے جو چند سال قبل سینیئر بادل کی شرومنی اکالی دل سے الگ ہوگئے تھے آج کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
من پریت بادل کی پنجاب پیپلز پارٹی کا کانگریس میں غیر
مشروط انضمام
ایک اہم سیاسی پیش رفت میں پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے بھتیجے اور سابق وزیر خزانہ من پریت سنگھ بادل کی قیادت والی پنجاب پیپلز پارٹی (پی پی پی) آج کانگریس میں غیر مشروط طورپر ضم ہو گیا۔
پنجاب اسمبلی الیکشن سے ایک سال پہلے ہونے والی اس پیش رفت سے حوصلہ پاکر کانگریس نے اپنی طاقت میں خاصا اضافہ ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
کانگریس نے یہ بھی کہا کہ وہ پنجاب میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور بایاں محاذ کے ساتھ مل کر سیکولر اتحاد بنانے کی کوشش کر رہی ہے